18 اکتوبر 2011 - 20:30

فرانس کے دو سو فوجي آج افغانستان سے نکل گئے -

ابنا: فرانس پريس کي رپورٹ کے مطابق فرانسيسي فوج نے اعلان کيا ہے کہ جولائي کے مہينے ميں صدر نکولس سرکوزي کي جانب سے افغانستان سے فرانس کے فوجي انخلا کے ليے جو منصوبہ پيش کيا گيا تھا اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے رواں سال کے آخر تک ايک ہزار فرانسيسي فوجي افغانستان سے وطن واپس لوٹ جائيں گے- جبکہ دو ہزار چودہ کے آخر تک افغانستان سے فرانسيسي فوج کا انخلا مکمل ہو جائے گا-فرانس کي فوج نے افغانستان سے ايسے عالم ميں اپنا انخلا شروع کيا ہے کہ دو ہزار گيارہ کا موسم گرما، اس کے ليے انتہائي مرگبار ثابت ہوا ہے- افغانستان ميں فرانس کے تقريبا چار ہزار فوجي تعينات ہيں جن ميں سے اب تک انہتر مارے جا چکے ہيں-

..........

/169